پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی تقریبا 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوگئی، جسے ملکی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے