بچی شدید خوف کا شکار ، ہسپتال میں طبی امداد دی گئی، حالت خطرے سے باہر
لاہور(کرائم رپورٹر)بابو صابو کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 2سالہ کمسن بچی مرغے کے اچانک حملے سے زخمی ہو گئی۔واقعے کے بعد بچی شدید خوف کا شکار ہو گئی۔اہلِ علاقہ کے مطابق مرغے نے کھیلتی ہوئی بچی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی اطلاع ملنے پر بچی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت خطرے سے باہر ہیواقعے کے بعد متاثرہ بچی کے والدین نے پولیس افسران سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے والدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ اور جارح جانوروں کی موجودگی بچوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے، جس پر فوری توجہ دی جائے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔