ملزمہ 2سالہ بچی اہلکارکوپکڑاکرفرار

پیشی کے موقع پر ملزمہ نینے واش روم جانے کیلئے اپنی دوسالہ بچی پولیس اہلکارکو پکڑائی  اور نکل گئی 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ کورٹس میں پیشی کے بعد تھانہ ویمن پولیس کی تحویل سے ملزمہ مبینہ طور پر فرار ہوگئی،بتایاجاتاہے کہ تھانہ ویمن پولیس میں درج نائن سی کے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ سونیا بی بی کو  ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر چودھری کی عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمہ نے واش روم جانے کیلئے اپنی دوسالہ بچی پولیس اہلکارکو پکڑائی اور واش روم جانے کے بہانے چکمہ دیکر فرار ہوگئی، ملزمہ کی 2 سالہ بچی پولیس کے پاس ہے ،پولیس اہلکاربچی کورونے پربہلاتے رہے۔