جھلسنے سے تین سالہ بچہ زخمی ہوگیا،لاش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، ریسکیو ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ریسیکیو ذرائع کے مطابق مالی پورہ شفیق آباد کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پایا۔آتشزدگی کے نتیجے میں 2سالہ بچی حورم شہزادی جھلس کر جاں بحق ہوگئی جبکہ 3سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسیکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔