مرغے کی بانگ نے مالک کا لاکھوں کا نقصان کروا دیا

لندن (آئی این پی )برطانیہ میںایک گائو ں، نیو ٹوپٹن کے رہائشی ڈیرک باور کو اپنے مرغ اور سستی سے 3ہزار پائونڈکا جرمانہ پڑ گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس کے پڑوسیوں نے شکایت کی تھی کہ مرغا صبح سویرے پے در پے بانگیں دیتا ہے، وہ سو نہیں پاتے اور بہت تنگ ہیں۔مقامی حکومت نے گھر کے نزدیک آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ لگایا تو انکشاف ہوا، مرغ صبح محض 50منٹ میں 80بانگیں دیتا ہے جو غیر فطری تھا۔مقامی حکومت نے ڈیرک کو نوٹس بھیجا کہ مرغے کا حل نکالے۔ ڈیرک نوٹسوں سے بے پروائی برتتا رہا اور مرغے نے پڑوسیوں کی جان عذاب میں ڈالے رکھی۔آخر حکومت نے کیس مجسٹریٹ کو بھجوایا جس نے ڈیرک پہ بھاری جرمانہ کر دیا۔