نوجوان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پتنگ کی ڈور اس کے گلے میں آ گئی، اقدامات کا مطالبہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے میں ڈور پھرنے کے باعث زخمی ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پتنگ کی ڈور اس کے گلے میں آ گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت زیرِ علاج ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی اور ڈور کے استعمال کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔