دوملزم گرفتار، کیمیکل ڈور کی چرخیاں، 500 سے زائد پتنگیں بنانے والا خام مال برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں فیکٹری ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان حماد بٹ اور عدنان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سے 250 پتنگیں،21 کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور 500 سے زائد پتنگیں بنانے والا خام مال برآمد کر لیا گیا۔ملزمان نے علاقہ غیر سے آن لائن آرڈر پتنگیں، ڈور اور پتنگیں بنانے والا سامان منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔