وزیرِ اعظم شہباز شریف: خیبرپختونخوا میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح

وزیرِ اعظم شہباز شریف: خیبرپختونخوا میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قومی ورکشاپ میں خیبرپختونخوا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور خیبرپختونخوا میں قیام امن ناگزیر ہو چکا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک اہم اور اسٹریٹیجک صوبہ ہے، جس کی عوام اور سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ افغانستان سے لا کر پاکستان میں ہزاروں لوگوں کو کس نے بسایا اور سوات سے سینکڑوں دہشت گردوں کو کون لوگ رہا کروا کر مسائل پیدا کر رہے تھے، اس پر حکومت پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے۔وزیرِ اعظم کا موقف واضح تھا کہ خیبرپختونخوا میں استحکام اور امن قائم رکھنا ملک کی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے اور حکومت اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی۔