وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام، رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی، جس میں رانا مشہود نے یوتھ پروگرام اور خاص طور پر لیپ ٹاپ سکیم سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت بڑھانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔