اسلام آباد ( آن لائن ) برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے ٹونیہ پینٹ لینڈ کی قیادت میں پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں محکمہ پاسپورٹس کی جدید خدمات اور اصلاحات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔وفد کو پاسپورٹ سیکورٹی فیچرز، معیاری سروس ڈیلیوری اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ خصوصی طور پر سیکوئر ہائبریڈ انٹیلیجنس فار نالج بینڈ ریسپانس انالیٹکس (شکرا) کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں