اسلام آباد(آن لائن)ایوان بالا میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر پلوشہ محمد زئی سے معافی مانگ لی۔سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور سینیٹر پلوشہ محمد زئی کے مابین جو تلخ کلامی ہوئی ہے وہ افسوسناک ہے ایسا واقعہ کبھی بھی نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایوان کے تمام اراکین قابل احترام ہیں میں اپنی بہن سے اجتماعی طور پر معافی مانگتا ہوں