پیپلز پارٹی کے ساتھ بلوں پر کوئی اختلاف نہیں: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے  پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بلز پر کوئی اختلاف نہیں، کابینہ میں شامل جماعتوں کے ساتھ بلز پہلے ہی زیرِ بحث آ جاتے ہیں    قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات حراست کے حکم کے علاوہ بھی کئی مقدمات ہوتے ہیں، ایسے معاملات میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے  اسپیکر اپنی صوابدید استعمال کرتے ہیں۔جنید اکبر کے معاملے پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے، عدالت جو حکم جاری کرے گی، اس کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔