چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی میچ نہیں ہو رہا بلکہ مذاکرات جاری ہیں۔
ان کے مطابق مذاکرات ہی واحد حل ہیں اور کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے تاکہ مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جا سکے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کرکٹ عوام کا پسندیدہ کھیل ہے، تاہم سیاست کو کھیل نہیں سمجھا جا سکتا۔
پروڈکشن آرڈر کا ذکر
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پہلے بھی جاری کیے تھے اور کل دوبارہ جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
میڈیا اور حکومت کے کردار پر زور
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میڈیا، پارلیمنٹ، اور حکومت کو مل کر ملک کے مثبت امیج کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ عوام کو امید اور استحکام کا پیغام دیا جا سکے۔