قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی: اسرائیل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی: اسرائیل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا

قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کے حوالے سے نہ تو کوئی فیصلہ کیا ہے اور نہ کرنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا تو وزیرِ خارجہ ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔

پریس کانفرنس کی اہم باتیں
گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔کہا کہ ماضی میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ امن معاہدہ کیا گیا تھا جس میں سعودی عرب، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکی اور اردن بھی شامل تھے۔ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خزانہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت کر چکے ہیں۔آئین کے مطابق چلنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، صوبوں کے حقوق، نئے صوبوں کی تشکیل اور این ایف سی ایوارڈ سب آئین میں درج ہیں۔اختلاف رائے کو جمہوریت کا حصہ قرار دیا۔
آئینی اصلاحات پر بات
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ:ہم نے وزیراعظم کے تیسری بار منتخب ہونے کی پابندی ختم کی، جس کا فائدہ سب کو ہوا۔آئین کی شق 58 ٹو بی ختم کی گئی اور صدر کو اسمبلی توڑنے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت میں فیصلے آئین اور پارلیمان کے دائرے میں رہ کر کیے جاتے ہیں اور یہی قومی مسائل کے حل کی ضمانت ہے۔