چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر ناصر عباس کو سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن مقرر کر دیا ہے۔
اس تعیناتی کا نوٹیفکیشن سینیٹ کے سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر عباس کو سینیٹ کے 32 اپوزیشن ارکان میں سے 22 کی حمایت حاصل ہے، جس کی بنیاد پر انہیں قائد حزب اختلاف کا حق حاصل ہوا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے انتخاب کا اختیار چیئرمین سینیٹ کے پاس ہے اور اس عمل کو ریکارڈ پر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نوٹیفکیشن میں تاخیر شبلی فراز کی نااہلی کے عدالتی پروسیجر کی وجہ سے ہوئی، جسے الیکشن کمیشن نے بعد میں نااہل قرار دیا تھا اور پشاور ہائی کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔اس اقدام سے سینیٹ میں اپوزیشن کی قیادت واضح ہو گئی ہے اور ناصر عباس اب سینیٹ میں اپوزیشن کی نمائندگی اور اس کے مؤثر کردار کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔