ہاردک پانڈیا کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

ہاردک پانڈیا کی دوسری شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے باعث سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز اور رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہاردک پانڈیا 22 مئی کو ادے پور میں ایک نجی تقریب کے دوران ماڈل ماہیکا شرما سے دوسری شادی کرنے والے ہیں۔ان دعوؤں کے بعد آئی پی ایل 2026 کے دوران ہاردک پانڈیا کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں، جبکہ مداح بھی اس خبر کے حوالے سے تجسس کا اظہار کر رہے ہیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے ممبئی انڈینز کے حالیہ میچز میں ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی کو بھی ممکنہ شادی کی تیاریوں سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔تاہم اب تک نہ ہاردک پانڈیا، نہ ماہیکا شرما، نہ ممبئی انڈینز اور نہ ہی بی سی سی آئی کی جانب سے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے آئی ہے۔اس لیے فی الحال یہ اطلاعات صرف سوشل میڈیا دعوؤں اور غیر مصدقہ رپورٹس تک محدود ہیں۔