سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک بھینسوں کی دیکھ بھال کرنے والے شخص، کھیساری لال یادیو، کی زندگی بدل دی۔
کھیساری لال یادیو، جو اپنی زندگی کا گزر بسر بھینسوں کی دیکھ بھال کر رہا تھا، نے ثانیہ مرزا پر ایک بھوجپوری گانا لکھا تھا جس کا نام تھا "ٹینس والی ثانیہ دولہا کھوجلی پاکستانی"۔ اس گانے نے بھوجپوری موسیقی کی دنیا میں ایک ہٹ بن کر کھیساری لال یادیو کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔اس گانے کی مقبولیت کی بدولت کھیساری لال کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا، اور اس وقت ان کی کل مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ یہ گانا اتنا مقبول ہوا کہ اس نے کھیساری لال کی زندگی بدل کر رکھ دی۔ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، اور ان کے ہاں 2018 میں ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔ تاہم، گزشتہ برس دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔