ایران: پاپ گلوکار تاتالو کو توہینِ رسالت پر سزائے موت

ایران: پاپ گلوکار تاتالو کو توہینِ رسالت پر سزائے موت

ایران کی عدالت نے معروف پاپ گلوکار امیر حسین مقصودلو المعروف تاتالو کو توہینِ رسالت کے جرم میں سزائے موت سنادی۔

ایرانی سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر کے اعتراض کے بعد ان کے کیس کو دوبارہ کھولا اور توہینِ رسالت کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے، انہیں توہینِ مذہب اور دیگر جرائم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔تاتالو کو 2023 میں ترک پولیس نے ایران کے حوالے کیا تھا، جہاں وہ 2018 سے مقیم تھے۔ اس سے قبل، گلوکار کو جسم فروشی، فحش مواد پھیلانے اور پراپیگنڈہ کرنے کے جرم میں 10 سال کی سزا سنائی جاچکی تھی۔انہیں ایران کے نوجوانوں میں مقبولیت حاصل تھی، اور قدامت پسند سیاست دانوں نے انہیں آزاد خیال شہریوں تک پہنچنے کا ذریعہ قرار دیا تھا۔