کورین پاپ گلوکار وہیسنگ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

کورین پاپ گلوکار وہیسنگ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

کوریا کے مشہور کے پاپ گلوکار اور سانگ رائٹر چو وہیسنگ 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

 وہ پیر کی شام اپنے سیول میں واقع اپارٹمنٹ میں بے ہوش حالت میں پائے گئے، اور بعد ازاں اسپتال لے جانے پر ان کی موت کی تصدیق ہو گئی۔مقامی پولیس کے مطابق وہیسنگ کو شام 6:29 پر بے ہوش پایا گیا، اور ایمرجنسی ریسپانڈرز نے موقع پر پہنچ کر انہیں کارڈیک اریسٹ کا شکار پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے، تاہم کسی غیر فطری سرگرمی یا سازش کے آثار نہیں ملے ہیں، جس سے موت کے قدرتی وجوہات کی طرف اشارہ ملتا ہے۔گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وہیسنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، اور ان کا انتقال خاندان، دوستوں اور انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔وہیسنگ کی موت نے نہ صرف کوریا بلکہ بین الاقوامی موسیقی کی دنیا کو بھی گہرا دکھ دیا ہے۔ ان کے مداح اور ساتھی فنکار ہمیشہ ان کی بے مثال آواز اور یادگار پرفارمنس کو یاد رکھیں گے۔وہیسنگ نے 2002ء میں اپنے پہلے آر این بی البم "لائک آ مووی" کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور اپنی طاقتور آواز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔