ایران نے دو اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت سنا دی

ایران نے دو اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت سنا دی

ایران نے دو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک جاسوسوں کو سزائے موت دے دی ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، محمد معصوم شاہی اور حامد ولیدی دونوں اس نیٹ ورک کا حصہ تھے اور مبینہ طور پر ایران میں حملوں اور دیگر خفیہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔رپورٹس کے مطابق، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے عراق کے کردستان ریجن میں تربیت حاصل کی اور ملک کے خلاف سازشوں میں ملوث رہے۔مزید برآں، ان پر توہینِ مذہب اور مخالف گروہوں کے ساتھ تعاون کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ایرانی سپریم کورٹ نے ان کی سزائے موت کو برقرار رکھا، جس کے بعد عمل درآمد کیا گیا۔