آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے 58 فیصد داخلوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر رپورٹ بھجوادی
داخلوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی سفارش ،پی اے سی نے تحقیقات کا آغاز کردیا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی دور میں ضلع پاکپتن کے سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں پرپبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریکارڈ مشکوک قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2021 کی رپورٹ میں ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف سامنے آگیا، عمران خان کی وزارت عظمی ٰکے دوران ضلع کے سرکاری سکولوں میں 58 فیصد داخلوں کا ریکارڈ نہ مل سکا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے ریکارڈ کیلئے کئی مراسلے لکھے، بار بار طلب کرنے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع پاکپتن سے صرف 42 فیصد داخلوں کا نادرا سے ریکارڈ مل سکا، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے 58 فیصد طلبہ کے داخلوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر معاملہ مشکوک قرار دیکر رپورٹ پنجاب اسمبلی کو بھجوادی اورضلع پاکپتن کے سرکاری سکولوں کے تمام داخلوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی سفارش کردی۔