ضلع کونسل ختم،ضلعی اتھارٹی بنائی جائیگی ہر‘ ضلع کا ڈپٹی کمشنر چیئرمین ہوگا بلدیاتی بل تیار

تمام محکموں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے اور تمام محکموں کے سربراہ ممبران ہوں گے
شہری علاقوں میں  کارپوریشن ہوگی جس کا ایک میئر اور دو ڈپٹی میئر ہونگے‘ضلع مری کو چھوڑ کر تمام شہروں میں میونسپل کارپوریشن ہوں گی

 لاہور (آئی این پی )پنجاب میں بلدیاتی انتخابا ت کے پیش نظر بلدیاتی حکومت بل ابتدائی طور پر تیار کرلیا گیا ہے ۔پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025،ضلع کونسل ختم،ضلعی اتھارٹی بنائی جائے گی ۔ بل کی  تفصیل کے مطابق ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر چیئرمین ہوگا,پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025میں ضلع کونسل کو ختم کرکے ضلعی اتھارٹی بنائے جانے کی تجویز سامنے آگئی،جس کا چیئرمین متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا،تمام محکمہ جات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو بورڈ کے سیکرٹری ہونگے اور تمام محکموں کے سربراہان ممبران ہونگے،جن میں ضلعی محکمہ صحت،محکمہ تعلیم،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،پاپولیشن کنٹرول،سپورٹس،ٹرانسپورٹ، سول ڈیفنس،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،آرٹس اینڈ کلچر اور ٹورازم شامل ہیں،جن کو ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا درجہ حاصل ہوگا،مقامی حکومت کی اکائی یونین کونسل ہوگی،تمام ضلع کو لوکل گورنمنٹ یونٹس میں تقسیم کیا جائیگا،یونین کونسلوں کی تعداد و تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا،یونین کونسل کے 9 جنرل کونسلر ہونگے جبکہ ایک خاتون کونسلر،ایک اقلیتی کونسلر،ایک یوتھ کونسلر اور ایک کسان یالیبر کی مخصوص نشستیں ہونگی‘چیئرمین اور وائس چیئرمین کا چنائو ہائوس کے منتخب ممبرز کریں گے،جس کے بعد تحصیل کونسل ہوگی،جس کا چیئرمین اور دو وائس چیئرمین ہونگے،مخصوص نشستوں کے علاوہ تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین ممبر ہونگے،شہری علاقوں میں ٹان کارپوریشن ہوگی جس کا ایک میئر اور دو ڈپٹی میئر ہونگے۔ مخصوص نشستوں کے علاوہ تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین ممبر ہونگے،ضلع مری کو چھوڑ کر تمام شہروں میں میونسپل کارپوریشن ہوگی،میونسپل کمیٹی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین ہوگا،ممبران میں مخصوص نشستوں والے بھی شامل ہونگے