پی ٹی آئی دور حکومت میں پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف

عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں 58فیصد داخلہ کا ریکارڈ نہ مل سکا، مشکوک داخلہ رپورٹ پنجاب اسمبلی کو بھجوادی گئی
بار بار طلب کرنے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا،پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تمام داخلوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی سفارش،معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں
لاہور(آئی این پی)پنجاب کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب کے دوران ضلع پاکپتن میں طالب علموں کے سرکاری سکولوں میں داخلوں کا ریکارڈ مشکوک قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2021 کی رپورٹ میں ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں بوگس داخلوں کا انکشاف سامنے اگیا، عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے دوران ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں 58فیصد داخلہ کا ریکارڈ نہ مل سکا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں کے داخلہ کا ریکارڈ کے لیے کئی مراسلے لکھے، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے بار بار ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ضلع پاکپتن میں صرف 42فیصد داخلوں کا نادرا سے ریکارڈ مل سکا، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے 58فیصد طالب علموں کے داخلوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر معاملہ مشکوک قرار دے دیا۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں میں طالب علموں کی مشکوک داخلہ کی رپورٹ پنجاب اسمبلی کو بھجوادی۔آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع پاکپتن میں سرکاری سکولوں کے تمام داخلوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی سفارش کردی۔پبلک اکائونٹس کمیٹی نے جعلی داخلوں کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔