آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ اورپلندری کے تمام حلقوں میں انتخابات ملتوی 10اگست کوباغ اور ضلع حویلی کے صرف 4 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی:الیکشن کمیشن

سیکورٹی وجوہات کے باعث2اضلاع میں  انتخابات ملتوی کئے گئے‘راولاکوٹ کے 7حلقوں میں پولنگ کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا : الیکشن کمیشن  
مظفرآباد (آئی این پی )آزاد کشمیر  قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میںتیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے تمام انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو ہونے والی پولنگ موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے مطابق 10 اگست کو پونچھ کے صرف 4 حلقوں میں پولنگ ہوگی، باقی7 حلقوں میں پولنگ کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ امن و امان سے متعلق تحفظات، بعض سیاسی شخصیات اور امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں، اور متعلقہ اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی، تاہم ضلع باغ کے 3 انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ منعقد کی جائے گی۔