ضلع کونسل پاکپتن کا بلڈنگ کلرک رشوت لیتے گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ )سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن کاشف ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی ٹریپ ریڈکر کے ضلع کونسل پاکپتن کے بلڈنگ کلرک آ دتہ کو مبلغ 30 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے مد عی مقدمہ سے پرانے پاس شدہ نقشہ بلڈنگ کیلئے رشوت لی تھی۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔