لاہور(کرائم رپورٹر)ورکر ویلفیئر فنڈ نے بچوں کے داخلے کیلئے دانش سکولوں سے معاہدہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق جن اضلاع میں سکول نہیں وہاں ورکرز کے بچوں کو میٹرک تک کیسے تعلیم دی جائے ؟ورکرز ویلفیئر فنڈ نے متبادل حکمت عملی بنا لی۔ بچے دانش سکولوں میں داخلے لے سکیں گے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف نے پنجاب کے 16 اضلاع کے دانش سکولوں سے معاہدہ کرلیا۔ اس وقت ڈبلیو ڈبلیو کے پنجاب بھر میں صرف 64 سکول ہیں۔کئی سال سے نئے سکول تعمیر نہیں کئے گئے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف رجسٹرڈ ورکرز کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا پابند ہے۔