لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے زیر اہتمام سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیاسی ٹی او لاہور اطہر وحید نے ریلی میں شرکت کی ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس لاھور اور سی ایم ایل کی مشترکہ سائیکل ریلی کا آغاز لبرٹی سے ہواریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بادشاہی مسجد پر پہنچی اور واپس لبرٹی پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی سی ٹی او لاہور اطہر وحید کے مطابق ریلی کا مقصد خوبصورت شہر لاھور کو مختلف زاویوں سے دیکھنا تھاجسمانی مشق انسانی زندگی لئے لازم ھے اور سائیکلنگ اسکا بہترین ذریعہ ہیکریٹیکل ماس لاھور کی اس مشترکہ کاوش میں ہم ان کے مشکور ہیں آج کے مشینی دور میں انسان جسمانی مشقت سے دور ھو رہا ھے۔اس ریلی سے سب کو یہ پیغام جاتا ہے کہ صحت مند زندگی ہی بھرپور زندگی ہیہمارا شہر لاھور خوبصورت باغوں کا شہر ھے اسکی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے،ٹریفک پولیس فرسٹ کلین اور پھر کلئیر پر عمل پیرا ھے، لاھور کو تجاوزات سے پاک کرنا ہیپیشہ ور گداگروں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ناجائز تجاوزات کرنے والوں کی شکایات کیلئے 15 پر کال کریں ہم فوری ایکشن لیں گے۔