والڈ سٹی کے زیر اہتمام ایکو لٹریسی مہم کا آغاز

لاہور (سٹی رپورٹر) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور کمیونل ہب کے زیر اہتمام ایکو لٹریسی مہم کا آغاز ہو گیا ۔ منصوبہ کا مقصد اندرون لاہور کے گلی محلوں کی صفائی، شجر کاری، قیمتی ورثے کا تحفظ، سیاحت کا فروغ اور مقامی رہائشیوں کی شمولیت کو یقینی بنانا اور مقامی رہائشیوں کو انسانی سرگرمیوں کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں تعلیم دینا ہے۔ مہم دہلی دروازے سے شروع ہو کر بارہ دروازوں تک جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا تھا ایکو لٹریسی مہم اندرون لاہور کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور پائیداری کو فروغ دینے کی اہم کوشش ہے۔