لاہور سٹی گروپ آف کالجزکے زیر اہتمام سیالکوٹ میں کیمپس کا افتتاح تعلیم دینا بڑی عبادت ہے:میاں محمد مشتاق

 شروع سے ہی سوچا تھا جو کام کرنا ہے محنت سے کرنا ہے‘اسی ارادے سے اپنی تحصیل میں کام کیا‘وہاں اچھے کالج کیساتھ اچھا سکول بھی دینگے:چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز 
 لڑکے اور لڑکیوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ  بلڈنگ میں الگ الگ معیاری تعلیم دیں گے :علی مشتاق‘چیف  ایگزیکٹو آفیسردی  لاہور سٹی گروپ آف کالجز کی گفتگو
سیالکوٹ(رپورٹ:جابروقاص)لاہور سٹی گروپ آف کالجز  کے زیر اہتمام سیالکوٹ کیمپس کی ارتھ بریکنگ کر دی گئی ، کیمپس کی ارتھ بریکنگ کا افتتاح مہمان خصوصی چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں محمد مشتاق نے کیا‘لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ڈسکہ انٹر چینج سے چند منٹ کی مسافت پر دی لاہور سٹی گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام دوسرے اور سیالکوٹ کے پہلے کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا ،افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی میاں محمد مشتاق  نے کہا ہم نے پہلا کیمپس اپنی آبائی تحصیل نارووال  میں بنایا جبکہ دوسرا کیمپس آبائی ضلع میں بنایا ہے ‘ہم نے شروع سے ہی سوچا تھا جو کام کرنا ہے محنت سے کرنا ہے‘ہمارے گائوں میں تعلیم نہیں تھی‘کاروبار میں آکردیکھا تعلیم بہت اہم اور سب سے بڑی عبادت ہے‘اسی ارادے سے اپنی تحصیل میں کام کیا‘وہاں اچھے کالج کے ساتھ اچھا سکول بھی دیں گے‘بیٹے کی خواہش پر دوسرا کالج سٹارٹ کیا ہے‘کوشش کریں گے معیاری تعلیم دی جائے‘اس موقع پر چیف  ایگزیکٹو آفیسردی  لاہور سٹی گروپ آف کالجز میاں علی مشتاق کا کہنا تھا  ہم لڑکے اور لڑکیوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ  بلڈنگ میں الگ الگ معیاری تعلیم دیں گے اور اڑھائی سے تین ہزار طلباء￿  تعلیم حاصل کر سکیں گے ‘ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر افتخار خان نے پروجیکٹ کی تفصیل اور مکمل ہونے کے بارے میں آگاہ کیا کہ یہ 2026 میں طلباء￿  کے لئے مکمل تیار ہوگا