25فیصد ٹیکس چھوٹ کے خاتمے پر تشویش، فپواسا کا وزیرخزانہ کوخط

لاہور(خصوصی رپورٹ)فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا پاکستان) نے وفاقی وزیر خزانہ کو کل وقتی اساتذہ اور محققین کے لیے دی گئی 25فیصد ٹیکس چھوٹ کے غیر قانونی خاتمے کے حوالے سے خط لکھ دیا۔فپواسا پاکستان کے صدر ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عزیر کی جانب سے لکھے گئے خط میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کل وقتی اساتذہ کے لیے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ کو منسوخ کرنے کے لیے جاری کیے گئے حالیہ خطوط پر گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔