گورنر سے فپواسا کے وفد کی ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فیڈریشن اف ال پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)کے نمائندگان نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کیا کہ ملک کی ترقی کا حصول اعلیٰ تعلیم سے وابستہ ہے۔ اعلی ٰتعلیم کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ بطور چانسلر سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ یونیورسٹیوں میں ڈرگز اور طالبات کی ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کا مقصد تحقیق کا فروغ ہے۔موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جامعات میں تحقیق و ریسرچ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔اکیڈیمیہ کی انڈسٹری سے روابط مضبوط کرنے اور ریسرچ کو انڈسٹری سے ہم اہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقع پر فپواسا کے نمائندگان نے گورنر کو پنجاب کی یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر تحفظات سے اگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جامعات کی باڈیز میں حکومت کی نمائندگی پہلے سے ہی موجودہ ہے اور نئی ترامیم سے جامعات کی خودمختاری ختم ہو جائے گی۔ گورنر نے فپواسا کے نمائندگان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔