72سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50سال چھوٹی لڑکی سے شادی

 شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی، دعا ہے دونوں خوش رہیں:یونس
کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک)ملائیشیا کے سابق فٹبال لیجنڈ داتوک عبدہ الف نے 40سال سے زائد عرصے سے پروفیشنل فٹبال سے دور رہنے کے بعد 72 سال کی عمر میں شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داتوک الف نے 27 اگست کو اپنی عمر سے تقریبا 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی جس کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی داتوک یونس الف نے کی، جو خود بھی سابق قومی کھلاڑی اور کوچ ہیں۔رپورٹ کے مطابق داتوک عبدہ الف کی اہلیہ کی عمر 20 سال بتائی جا رہی ہے۔فٹبال لیجنڈ اور ان کی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد یہ شادی خاص توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ یونس نے بتایا کہ یہ شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ دونوں خوش رہیں۔یونس کے مطابق ممکن ہے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہوں، اسی لیے فون کا جواب نہیں دے رہے۔ البتہ یہ یقینی ہے کہ دونوں کی شادی ہوچکی ہے اور ہم ان دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔