حادثات، 19سالہ لڑکی جاں بحق،4افراد زخمی

رکشہ کو ٹرک کی ٹکر سے کومل نے دم توڑا، 21سالہ شازیہ زخمی ہوئی
اوکاڑہ، دیپالپور(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ جی ٹی روڈ پرکسان اڈا کے قریب ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 19لڑکی کومل دختر کاشف موقع پر جاں بحق ،21سالہ شازیہ شدید زخمی ہوگئی، دیگر مسافر معجزانہ بچ گئے۔ادھر اوکاڑہ مرزا پور پل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری ،ریسکیو ٹیموں نے کار اور کار سوار کو نہر سے باہر نکال لیا۔حادثے میں عارفوالا کا 40 سالہ کار سوار میر ابرار شدید زخمی ہوا۔پاکپتن کے اڈہ رنگ شاہ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر رکشہ سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں 2 افراد 38سالہ کریمہ بی اور 20سالہ عبداللہ زخمی ہوگئے۔