19سالہ لڑکی گھر سے اغوا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ شاہکوٹ کی حدود سے 19سالہ لڑکی کو اغواکرلیا گیا۔ نواحی چک نمبر 30 چودہ ایل میں محنت کش بھائی عنصر عباس کی بہن 19 سالہ اقراء￿  شہزادی کو تین نامعلوم ملزم گھر سے اغوا کرکے کارمیں ڈال کر لے گئے۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مغویہ کے بھائی عنصرعباس کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔