ساہیوال: شادی سے انکار پر 19سالہ لڑکی کو قتل کر دیا

ملزم عمران ،علیشبا سے سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کر دیا
ساہیوال(آئی این پی ) ساہیوال کے علاقیمحلہ نور پارک میں پسند کی شادی سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔تفصیل کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔لاش کو پورسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہائوس منتقل کر دیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 19 سالہ علیشبا اپنے کزن کے گھر رکشے پر پہنچی ہی تھی کہ گھر کے باہر عمران نامی لڑکے نے گولی مار دی، لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گئی۔ملزم عمران لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کر دیا۔