کراچی(آئی این پی )جوڈیشل مجسٹریٹ جنونی نے گل پلازہ آتشزدگی کیس میں تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو گل پلازہ آتشزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹر کارپوریشن کا عدم تعاون، تفتیش مکمل نہ ہوسکی، تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے کہا کہ 2 اداروں کے افسران کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا، تفتیش کیلئے مزید مہلت دی جائے۔ توقع ہے کہ دونوں اداروں کے افسران بیان ریکارڈ کرادیں گے۔