ناقص کارکردگی ،سستی ، تفتیشی افسروں کی سر زنش

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاکرائم میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان اقبال ٹاؤن ڈویڑن کے ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن اور انچارجز انویسٹی گیشن نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق سید ذیشان رضا نے پینڈنگ روڈز، سنگین نوعیت کیزیر تفتیش مقدمات اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں بارے تفصیلی جائزہ لیاناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز کی سرزنش کی گئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیںسپروائیزری افسران اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے متعلق روذانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ حاصل کریں۔ فنانشل کرائم کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات کو یکسو کیا جائے، ڈی ایس پی انویسٹی گیشنز سنگین نوعیت کے مقدمات کیملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیشی افسران سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کریں،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے،چالانی تناسب میں بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں میرٹ پرسمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تاکہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جاسکے، پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے،شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے،