ڈاکے ، مزاحمت پر شہری لہولہان

 شہریوں سے لاکھوں نقدی طلائی زیورات دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا 

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی شاہدرہ ڈاکوئوں نے نجی پٹرول پمپ کے عملہ کو تشددکا نشانہ بنایا دیگر وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا ذرائع کے مطابق شمالی چھائونی کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری زخمی دوسرے شہری سے ڈاکو ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق شہری عامر کی دائیں ٹانگ زخمی ہوئی جسکو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر علاج معالجہ جاری ہیں متاثرہ شہری عامر کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگااور قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،شاہدرہ میں ڈاکووں نے نجی پٹرول پمپ پر عملہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور42 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔کاہنہ میں محمود سے 1لاکھ 90 ہزار روپے اور دیگر سامان،ہربنس پورہ میں ندیم سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے اور موبائل فون،ساندہ میں عارف سے 1 لاکھ 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔نصیر آباد میں منور سے1 لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں انور سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون،سمن آباد میں ہارون سے 1 لاکھ 20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شادباغ اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ مزنگ لوہاری اور فیصل ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔