لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے ایل پی جی گیس ریفلنگ کی دوکان میں سلنڈر دھماکہ2افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی مین بازار میں واقع ایل پی جی گیس ریفلنگ کی دوکان میں سلنڈر دھماکہ ہوگیا جس کے باعث 2افراد 38سالہ شہباز اور 44سالہ رحمت علی زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہیں پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی