سلنڈر پھٹ گیا ، بچی سمیت 2افراد جاں بحق

منشی ہسپتال کے قریب سلنڈر وین سے اتارتے ہوئے پھٹا ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، ، 3زخمی ہسپتال نتقل 
 لاہور(کرائم رپورٹر، سٹاف رپورٹر سے )لوئر مال کے علاقے میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ،زوردار دھماکے سے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر دکانوں اور گھروں سے باہر نکل آئے ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔لوئر مال کے علاقیابراہیم روڈ میاں منشی ہسپتال کے قریب لوڈر وین سے سلنڈر اتارتے ہوئے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچی اور 46 سالہ منیر موقع پر جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے جن کی شناخت 30 سالہ احسن ، 50 سالہ شبانہ زوجہ غلام علی سے ہوئی جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سلنڈر پھٹنے کی اطلاع ملتے ہی وزیر ہا ئوسنگ پنجاب بلال یاسین موقع پر پہنچ گئے،وزیر ہا ئوسنگ نے زخمیوں کو ہسپتال میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔