میاں منشی ہسپتال: سلنڈر پھٹ گیا، بچی سمیت دو افراد جاں بحق ،3زخمی

 گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،لوگ خوفزدہ ، دکانوںسے باہر نکل آئے
 لوڈر وین سے سلنڈر اتارتے زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا  تھا،زخمی ہسپتال داخل
لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال کے علاقے میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ،زوردار دھماکے سے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر دکانوں اور گھروں سے باہر نکل آئے ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں مردہ خانے اور زخمیوں کو۔ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقے ابراہیم روڈ میاں منشی ہسپتال کے قریب لوڈر وین سے سلنڈر اتارتے ہوئے زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچی اور 46 سالہ منیر  موقع پر جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے جن کی شناخت 30 سالہ احسن ولد علی، 50 سالہ شبانہ زوجہ غلام علی سے ہوئی جنہیں ریسکیو 1122 کے زریعے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا  عینی شاہدین کے مطابق سلنڈر لوڈر وین پہ لوڈ کر رہے تھے کہ سلنڈر اچانک سے پھٹ گیا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  تحقیقات جاری ہیں