گھریلو سلنڈر پھٹ گیا ،5 افراد جھلس گئے

گیس لیکیج کی وجہ سے کچن میں رکھاغیرمعیاری سلنڈردھماکیسیپھٹ گیا، زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل 
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) گھریلو سلنڈر پھٹنے سے 2بچوں سمیت 5 افراد جھلس گئے، واقعہ حافظ آباد روڈ جھبراں سٹاپ کی آبادی میں پیش آیا ،شہری گلفام کے گھر کے کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے اچانک دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا، ریسکیو اہلکاروں نے فوری طورپر موقع پرپہنچ کر سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ سے جزوی طور پر جھلسنے والے 5اہلخانہ کو ہسپتال منتقل کردیا ،جن میں 26سالہ رابعہ گلفام،3سالہ سبحان ،1ماہ کا بچہ محمد حسین ،20سالہ نایاب اور18سالہ انصار رمضان شامل ہیں، واضح رہے کہ گیس سلنڈرز پھٹنے اور آتشزدگی کے آئے روز رونما ہونیوالے واقعات کی بنیادی وجہ غیر معیاری گیس سلنڈرز کا استعمال بتائی گئی ہے، جبکہ ان سلنڈرز کی فروخت اور استعمال کے خلاف ضلعی انتظامیہ کارروائی نہیں کررہی اور نہ ہی اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ شہری غیر معیاری سلنڈرز کے استعمال سے گریز کر سکیں۔