دولہاکے والد کی خواجہ سرا کیساتھ اسلحہ کی ویڈیووائرل،ملزم گرفتار

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)دولہا کے والدکی خواجہ سرا کے ساتھ ناجائز اسلحہ کے ہمراہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونیپر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کوگرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ، نواحی گاؤں بادلی بشمولہ ہرسہ نوشہرہ کے رہائشی بشارت علی نیاپنے بیٹے کی بارات میں منی نامی خواجہ سرا کے ساتھ بغیر لائسنسی رائفل کے ساتھ اسلحہ لہرانے کی وڈیو بنائی تھی، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے بشارت علی سمیت تمام ملزموں کو پکڑلیا،مزید کارروائی جاری ہے۔