چک امرو (خصوصی رپورٹ)نوجوان پر تشدد اور ویڈیو بناکر وائرل کرنے کا معاملہ ،6 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے2 کو گرفتارکرلیا گیا۔ تھانہ سٹی شکرگڑھ کی حدود مردووال میں 6 افراد کی طرف سے اپنی عدالت لگا کر نوجوان ساجد پر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر ڈی پی او نارووال ملک نویدکے نوٹس پر واقعہ میں ملوث 6 ملزموں کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ 2 مرکزی ملزموں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔