35کلو وزنی گاڑی مقامی طور پرتیار کی جائیگی،ڈیزائن پرکام کاآغاز کردیاگیا
2028 میں چاند پراترنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے:ڈپٹی منیجر سپارکو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے چاند پر اترنیکی تیاری شروع کردی۔ مقامی سطح پر چاندگاڑی کے ڈیزائن پر کام کا آغاز تیز کردیا گیا۔ 35 کلوگرام وزنی چاند گاڑی مقامی طور پر بنائی جا رہی ہے ، معرکہ سر کرنے میں تین سال لگیں گے۔ ڈپٹی منیجر سپارکو ڈاکٹر یاسر کا کہنا ہے کہ 2028 تک منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ چاند پر اتریں اور اپنی چاند گاڑی چاند پر اتاریں اس کی ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پر کام جاری ہے۔ پروگرام کے مطابق پاکستانی خلائی گاڑی چینی صوبہ حنان کے خلائی اسٹیشن سے روانہ ہو گی اور چاند کے جنوبی حصے پر لینڈ کرے گی۔ اس میں ہر قسم کے سنسر نصب ہوں گے جو چاند کی سطح اور چٹانوں کا مشاہدہ کر سکیں گے۔