میرٹ پر پورا اترنے والے137 سب انسپکٹرز کی ترقی

انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی تین سالہ پروبیشن پیریڈ کے تحت دی گئی :آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔جس کے تسلسل میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈسپلن اور اے آئی جی لیگل اجلاس میں موجود تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے137 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی تین سالہ پروبیشن پیریڈ کے تحت دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے40، راولپنڈی 30، ملتان 21، بہاولپور9 گجرات 7 گوجرانوالہ کے 9فیصل آباد 7ساہیوال 5ڈی جی خان 4 شیخوپورہ2 اورسرگودھا کے 2جبکہ ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ سے میکنک سب انسپکٹر محمد سلیم خان کو بھی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔