چاند پر پہلے انسانی قدم کے 56 برس مکمل :دنیا بھر میں چاند کا عالمی دن منایا گیا

جہانیاں(آن لائن)چاند پر پہلے انسانی قدم کے 56 برس مکمل ہو چکے ہیں،دنیا بھر میں چاند کا عالمی دن 20جولائی اتوار کو منایا گیایہ دن اپولو 11 مشن کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد چاند کی سطح پر خلائی تحقیق کے شعبے میں تمام ملکوں کی کامیابیوں اور حاصل کردہ معلومات کے ذریعے مریخ اور دیگر سیاروں پر ممکنہ انسانی زندگی کے آثار معلوم کرنے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔، آج سے 56 سال قبل 20 جولائی 1969 کو امریکی خلا نورد نیل آرم اسٹرانگ نے چاند پر قدم رکھ کر تاریخ رقم کی تھی۔2021 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 20 جولائی کو چاند کا عالمی دن منانیکا اعلان کیا تھا۔