نیویارک ائیرپورٹ پر اترنے والے ہوائی جہاز کے پہیے سے لاش برآمد

  نیویارک(آئی این پی )یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کی لینڈنگ کے بعد جہاز کے پہیے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے  مطابق یہ لاش ہوائی جہاز کے لینڈنگ گیئر میں سے ایک کمپارٹمنٹ میں اس وقت ملی جب شکاگو اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونائیٹڈ فلائٹ 202 کہلوئی ایئرپورٹ پر اتری  ۔ایئر لائن کے مطابق، لاش ایک کمپارٹمنٹ میں تھی جس تک صرف ہوائی جہاز کے باہر سے رسائی ممکن تھی۔