محکمہ وائلڈ لائف نے پاس ایپ متعارف کرادی ، بڑی بلیوں کو ڈیکلیئر کرنے کا پپلک نوٹس جاری
لاہور (آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب وائلڈ لائف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شیر، چیتا، جگوار اور تیندوا کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ڈیکلریشن مہم کا آغاز کردیا جس کے تحت پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں بڑی بلیوں کو رکھنے والے افراد کو 30دن میں ان کو ڈیکلیئر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے بڑی بلیوں کو ڈیکلیئر کرنے کا پپلک نوٹس جاری کر دیا جس کے تحت بڑی بلیوں کے مالکان کو سٹاک کی تفصیلات 30 دن کے اندر ڈیکلیئر کرنا لازم ہوں گی، جانور کی عمر، رکھنا والی جگہ کی لوکیشن، نسل اور تعداد کی تفصیلات ڈیکلیئر کرنا ہوں گی۔وائلڈ لائف پنجاب نے تفصیلات فراہم کرنے والے افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے پاس ایپ متعارف کروا دی۔ تفصیلات کو 30دن کے اندر اندر پاس ایپ پر ڈیکلیئر کرنا ہوگا۔30دن کے اندر معلومات کی ڈیکلیئریشن نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔