گائے، بیل، بھینس اور بچھڑوں سمیت کسی بھی جانور کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ذبح نہیں کیا جا سکے گا
ممبئی (آئی این پی )بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق نئے سخت قواعد نافذ کر دئیے جن کے تحت گائے، بیل، بھینس اور بچھڑوں سمیت کسی بھی جانور کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ذبح نہیں کیا جا سکے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جانور کو ذبح کرنے کی اجازت اسی صورت میں دی جائے گی جب متعلقہ حکام اور سرکاری ویٹرنری سرجن یہ تصدیق کریں کہ جانور کی عمر 14 سال سے زیادہ ہے اور وہ کام یا افزائش کے قابل نہیں رہا، یا مستقل بیماری، چوٹ یا معذوری کا شکار ہے